پروفیسر خالد شریف چوہان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

پروفیسر خالد شریف چوہان حرکت  قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)آرکیٹیکٹ خالد شریف چوہان (اسسٹنٹ پروفیسر ملتان کالج آف آرٹس)زکریا یونیورسٹی ملتان حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ہیں بتایاگیا ہے کہ خالد شریف کو منگل کو دل کی تکلیف ہوئی ۔

ان کو ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر سورج میانی روڈ پر واقع ایم ڈی اے چوک قبرستان کی جناز گاہ میں ادا کی گئی۔ جس میں یونیورسٹی اساتذہ ، صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں