پولیس کی بروقت کارروائی، دو مغوی بازیاب، اغواء کار فرار

پولیس کی بروقت کارروائی، دو مغوی بازیاب، اغواء کار فرار

وہاڑی، بورے والا (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر)پولیس کی بروقت کارروائی، دو مغوی بازیاب، اغواء کار اسلحہ سمیت فرار۔

تفصیل کے مطابق تھانہ شیخ فاضل کی حدود 100 پل کے مقام پر ایس ایچ او انسپکٹر مہر عباس نے نفری کے ہمراہ ناکا بندی کر رکھی تھی کہ مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ،گاڑی سوار افراد نے پولیس وین کو ہٹ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ،تعاقب کرنے پر مشکوک گاڑی 106 ای بی کے قریب نہر میں جا گری ۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں اغواء کار سوار تھے جنہوں نے دو افراد کو اغواء کر رکھا تھا ،پولیس نے دونوں مغویوںبلال ولد محمد افضل اور محمد افضال ولد محمد قوم جٹ سکنہ شاہدرہ موڑ و رچنا ٹاؤن کو بازیاب کرا لیا، دونوں کو ہتھکڑیاں بھی لگی ہوئی تھیں ،اغواء کاروں نے گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ نصب کر رکھی تھی ۔پولیس نے گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔اغواء کار نہر میں گاڑی گرنے کے بعد قریبی فصلوں میں فرار ہو گئے ، جن کی تلاش کے لیے مقامی افراد کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں