سادہ لوح افراد کو سبز باغ دکھا کر زمینیں ہتھیانے والاگروہ متحرک
وہاڑی (خبرنگار )سادہ لوح افراد کو سبز باغ دکھا کر زمینیں ہتھیانے والا گروہ متحرک،عدالت میں کیس کرنے پر پولیس اور غنڈوں کے ذریعے دھمکیاں، نوسر بازوں نے چک 37 ڈبلیو بی کے غریب محنت کش کی قیمتی زمین بھی ہتھیال لی ،متاثریں کی انصاف کیلئے دہائی۔
نواحی چک نمبر 37 ڈبلیو بی کے رہائشی محنت کش محمد اقبال نے اپنی بیوی نسیم بی بی ، بچوں عدنان ، سفیان اور عدیلہ کے ہمراہ بتایا کہ دوبھائیوں سلمان اور کامران نے پل محسن کے رہائشی اشفاق بھولا کے ذریعے ہمارے ساتھ سودا طے کیا کہ 37 ڈبلیو بی مین روڈ پر لاکھوں روپے کا10 کینال جو میرا ملکیتی رقبہ ہے وہ ہمیں دے دو اور اس کے بدلے موضع محمد شاہ میں موجود 20 کینال ہم آپ کے نام لگواتے ہیں، ہم 37 ڈبلیو بی سے نقل مکانی کرنا چاہتے تھے ، ان کی باتوں میں آ کر اپنی زمین ان کے نام منتقل کرا دی لیکن انہوں نے 20کنال کے بجائے صرف 7کنال اراضی ہمارے نام منتقل کی اور وہ ہم پر زمین خالی کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگے لیکن ہم نے اپنی زمین نہیں چھوڑی کہ پہلے ہمیں وعدے کے مطابق پوری زمین دی جائے ، بعد ازاں مجھے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے کہ بقایا زمین میرے نام منتقل کراتے ہیں اور باقی زمین ہمارے نام منتقل کرنے کے بجائے الٹا ہمیں دیا گیا 70کنال رقبہ بھی اپنے نام منتقل کرا لیا،ہم نے عدالت سے حکم امتناع لے لیااور انصاف کی اپیل کی لیکن یہ نوسر باز گروہ ہم سے زمین ہتھیانے کیلئے کبھی پولیس بھیج دیتا ہے اور کبھی غنڈوں کے ذریعے ہمیں قتل کی دھمکیاں دتیا ہے ،وزیراعلیٰ ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے اپیل ہے کہ اس فراڈیے گروہ کیخلاف کارروائی ، تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔