ملتان جیسمین لائنز کلب کے تحت نادار افراد میں کھانا تقسیم

ملتان جیسمین لائنز کلب کے تحت نادار افراد میں کھانا تقسیم

ملتان (لیڈی رپورٹر ) ملتان جیسمین لائنز کلب کی جانب سے ہنگر ریلیف منصوبے کے تحت مستحق اور نادار افراد کے گھروں میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔۔۔

 اس موقع پر کلب کی صدر عاصمہ ارسلان نے کہا کہ خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگر ریلیف پروگرام کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو تیار شدہ کھانا ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا تاکہ عزت نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں