شاہ جمال کا سیوریج سسٹم بند، بازار میں کئی فٹ پانی جمع

شاہ جمال کا سیوریج سسٹم  بند، بازار میں کئی فٹ پانی جمع

مونڈکا(نامہ نگار )شاہجمال میں سیوریج سسٹم کی بندش، مین بازار میں کئی فٹ پانی جمع ،لنک گلیاں بھی بھر گئیں۔۔۔

 ،شہری اذیت کا شکار۔تفصیل کے مطابق محرم الحرام کے دوران اور بعد بھی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بند سیوریج چالونہ ہو سکا ،مین بازار گلی محلوں سمیت ہرطرف گندے پانی کا راج ہے ، کئی فٹ تک پانی جمع ہونے اور دکانوں میں داخل ہونے سے تاجروں کا نقصان کاروبار بند، نااہل ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی، شاہ جمال میں سیوریج نظام کی مسلسل ناکامی عوام کے لیے شدید اذیت اور پریشانی کا باعث بن چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں