201یونٹ پر5050روپے مزید اضافہ جرم ،عثمان بشیر ڈاہا
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنماء عثمان بشیر خان ڈاہا نے کہا ہے کہ 200 یونٹ تک 3082 روپے اور 201 یونٹ پر 5050 کا مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور۔۔۔
پھر ایک یونٹ کی وجہ سے چھ ماہ میں یہ لاگو رہتا ہے اس دوران صارف کو 30 ہزار کم و بیش چھ ماہ میں ادا کر نا پڑتے ہیں جو بطور سزا حکومت وقت کو صارف ادا کرتا ہے اس جرم کا پورے پاکستان میں کہیں ٹرائل نہیں ہوتا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تلخ اور کڑوی گولی ہے جو زبردستی غریب طبقے کو دی جارپی ہے اور اس کے گھریلو بجٹ پر منفی اثر ڈال رہی ہے ۔