پرانا خانیوال اور کارخانہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے نواحی علاقہ پرانا خانیوال اور پرانا کارخانہ انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔۔
،تعفن نے اہل علاقہ کا جینا محال کردیا ،متعدد افراد مہلک بیماریوں میں مبتلا۔ تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ پرانا خانیوال، پرانا کارخانہ سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے ملیریا ٹی بی،کھانسی،گیسٹرو انفیکشن اور ہیپاٹائٹس سی جیسے مہلک امراض میں اضافہ ہورہا ہے ،عرصہ سے پڑے یہ گندگی کے ڈھیر نہ اٹھاجانے کی وجہ سے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔