ڈاکٹر ذوالفقار علی کوزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج تفویض
ملتان( خصوصی رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کا چارج دے دیاگیا۔۔
تفصیل کے مطابق زرعی یونیورسٹی ملتان کے بڑھتے ہوئے معاشی بحران کو کنٹرول کرنے کیلئے گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کا اضافی چارج دے دیا گورنر پنجاب نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی بھیجی ہوئی سمری کی منظوری دے دی ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار علی کو تین ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک چارج دیاگیا ہے۔