جی ٹی روڈ بلاک ، 40ریڑھی بانوں کے خلاف مقدمہ

جی ٹی روڈ بلاک ، 40ریڑھی بانوں کے خلاف مقدمہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار )جی ٹی روڈ بلاک ٹریفک روانی متاثر 40نامزد ریڑھی بانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ میں تعینات سب انسپکٹر امتیاز احمد کو اطلاع ملی کہ کافی لوگوں نے چوک احسانپور کے نزدیک سڑک کے درمیان کھڑے ہوکر روڈ بلاک کیا ہوا ہے جس سے ٹریفک روانی شدید متاثر ہورہی ہے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شہزاد مشوری، عارف کمہار، اکرم، سعید انبڑند، عباس ماڑھا، الطاف سمیت 40 ریڑھی بانوں نے روڈ بلاک کیا ہوا ہے جس سے عوام لناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں