یوسف گیلانی کی بریت آئین وقانون کی فتح،مجتبیٰ گیلانی

یوسف گیلانی کی بریت آئین وقانون کی فتح،مجتبیٰ گیلانی

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات سے عدالت نے بری قرار دے دیا ۔

 جن میں معروف ٹی ڈی اے پی (ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان) کیس بھی شامل ہے ۔ اس حوالے سے سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور میاں محمد عظیم سعید نے عدالتی فیصلے کو سچ، قانون اور آئین کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کو مقدم رکھا اور ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہ کر عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے اور گیلانی خاندان کی مقبولیت کو کم کرنے کے لئے من گھڑت مقدمات قائم کئے ، لیکن سچ ہمیشہ غالب آتا ہے ۔ عدالت کی جانب سے مسلسل بریت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یوسف رضا گیلانی ایک باکردار، باعزت اور دیانتدار سیاسی شخصیت ہیں جن کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی کیس میں بھی کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہ کیا جا سکا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی سرخرو ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور دیگر احتسابی اداروں کو سیاسی انتقام کا ہتھیار بنانے کی روش ترک کرنی چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کو جھوٹے مقدمات میں الجھا کر ان کی کردار کشی کا عمل دراصل عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں