پانی کی نکاسی میں غفلت ہر گز برداشت نہیں ،ڈپٹی کمشنر
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے بلدیہ عملہ متحرک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کلب روڈ اور میپکو آفس کے سامنے کھڑا پانی نکال دیا ہے ، خانیوال روڈ اور شہر کے مختلف علاقوں سے بارشی پانی کو نکالنے میں عملہ مشینری سمیت مصروف ہے بارشی پانی نکالنے کیلئے سپر سکر مشینیں، پمپس اور ٹینکر شامل ہیں مشینری کی مدد سے سیوریج کی صفائی اور نکاسی کا کام بھی جاری ہے ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون بارش کی صورت میں عملہ پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے ۔پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گلیوں اور نالوں میں کچرا نہ پھینکیں۔