بابا حاجی شیر کے عرس کی تقریبات ختم ،ہزاروں زائرین کی حاضری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)بابا حاجی شیر کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات ختم ہوگئیں ،دوردراز سے آئے ہزاروں زائرین نے ۔۔
حاضری دی اور اپنی مرادیں پوری کیں، زائرین کی کثیر تعداد میں آمد سے محکمہ اوقاف کے آمدن 20/25 لاکھ تک متوقع ہے ۔ زائرین نے کیش بکسوں کے کھلنے کے دوران نقدی اور چاندی چوری کی شکایات سامنے آنے پر سیکرٹری اوقاف پنجاب اورکمشنر ملتان ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔