بھائی کومردہ قراردیکروراثتی زمین کاانتقال کرالیا
وہاڑی،گگومنڈی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار)بھائی کومردہ قراردیکروراثتی زمین کا انتقال کرالیا۔۔
نواحی گاؤں417ای بی کے رہائشی مدثرملک نے وراثتی انتقال کے کرانے کے دوران اپنے حقیقی بھائی بابرملک کوفوت شدہ ظاہرکرتے ہوئے اس کاڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرکے مجازاتھارٹی سے وراثتی انتقال کی تصدیق کرالی، پتہ چلنے پرحلقہ پٹواری طاہرعزیزنے مدثرملک اور اس کے ساتھیوں طارق اورعبدالستارکے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کودرخواست دے دی ہے ۔