بچی سے زیادتی کی کوشش‘ملزم گرفتار

 بچی سے زیادتی کی کوشش‘ملزم گرفتار

جہانیاں (نمائندہ دنیا)5سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے ۔۔

 علاقہ چک نمبر 123دس آر میں ملزم کرامت علی ملک دبئی میں مقیم شخص کی پانچ سالہ بچی (ع)کو ورغلاکر چیز دلوانے بہانے اپنے مویشیوں کے بھانہ میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگا ،بچی کی چیخ و پکار سن کر قریبی لوگ جمع ہوگئے ۔پولیس نے ملزم کو بروقت گرفتار کرکے متاثرہ بچی کے چچاعمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔اہل علاقہ نے مدعی مقدمہ کیساتھ احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں