بلوچستان میں سرائیکی مزدوروں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بلوچستان میں سرائیکی مزدوروں  کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (کرائم رپورٹر)بلوچستان میں مسلسل سرائیکی مزدوروں کے قتل کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا نو نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرہ۔

مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر را اور موساد کے ایجنٹ بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج فوری سخت گیر آپریشن کر کے ان کا مکمل خاتمہ کرنے کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین سے مہر مظہر کات اور مہر ارشد ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے ایک دہشت گرد باغی گروہ ہے جو ہر دفعہ غریب سرائیکی مزدوروں کو بیدردی سے قتل کرتے ہیں اور را، موساد سے فنڈنگ لے کر ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں