موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن پر 3افراد کیخلاف مقدمات درج

موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن  پر 3افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

تھانہ چہلیک اور ممتاز آباد پولیس کو ٹریفک وارڈنز نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ملزم عبدالغفار ، آکاش اور محمد صابر کو گرفتار کیا جنہوں نے موٹرسائیکلوں کو غیر قانونی طریقے سے الٹریشن کرکے پھٹہ رکشہ بنایا ہواتھا اور روڈ پر انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلاکر عوام الناس کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں