نوجوانوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی آزادی ہونی چاہئے ،مقررین
ملتان(لیڈی رپورٹر)ٹی سی آئی،جی ایس ایم نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے تعاون سے محکمہ صحت و آبادی ملتان کے زیراہتمام عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ایک سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا۔
مہر خضر حیات اور شعیب حفیظ نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا، محمد سیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، ڈاکٹر جبران خلیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،سیمینار میں محکمہ صحت اور آبادی کے نمائندوں، مذہبی سکالرز، میڈیا پرسنز، سول سوسائٹی کی تنظیموں، نوجوانوں اور ضلع کے اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،مقررین نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آبادی کا عالمی دن ہر سال 11 جولائی کو منایا جاتا ہے تاکہ عالمی آبادی کے مسائل بشمول خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت، صنفی مساوات، غربت، ماں کی صحت اور انسانی حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔