پرچوں کی مارکنگ میں غفلت، اساتذہ کیخلاف کارروائی

پرچوں کی مارکنگ میں غفلت، اساتذہ کیخلاف کارروائی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ایسے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔۔۔

جنہوں نے میٹرک او ر انٹر کے پرچوں کی مارکنگ میں غفلت برتی اور امیدواروں کو نمبروں سے محروم کیا اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر خانیوال، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور ملتان کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مارکنگ کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کردیا گیاہے ان اساتذہ کو پہلے 6جولائی کو طلب کیاگیا تھا مگر یہ پیش نہیں ہوئے ان میں ندا منیر ڈویژنل پبلک سکول، میاں چنوں، عامر شہزاد، ہائی سکول ادھو والی نوشہرہ ورکاں، نویدہ واصفی شیخوپورہ اور مختیار احمدملتان شامل ہیں ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ متعلقہ ریکارڈ تحریری دفاعی جواب کے ساتھ مذکورہ عملے /اساتذہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں جبکہ کنٹرولر آف ایگزامینیشن، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ملتان بھی متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ تحقیقات کی کارروائی میں شریک ہوں آئندہ اجلاس 14 جولائی کومنعقد ہوگا جس میں سب کی شرکت لازمی ہے ورنہ تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں