وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس کو ہٹا دیا گیا

وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس کو ہٹا دیا گیا

بہاولپور ( خبرنگار، سٹی رپورٹر)بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے ایم ایس عامر بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا گیا۔۔۔

مریضوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔اور انہیں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر فرین اشرف کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں