اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب میں صارفین کو مشکلات
ملتان (خصوصی رپورٹر ) میپکو میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب مشکل بنا دی گئی تفصیل کے مطابق میپکو انتظامیہ نے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر کے 17 مئی سے اے ایم آئی میٹر ز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔۔۔
مگر موثر پلاننگ نہیں کی گئی اور پر اسیس کو پیچیدہ ترین بنا کر سائلین کو کرپٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا سائلین ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے بعد ا پر وول لیٹر حاصل کرتے ہیں لیکن کئی کئی روز تک اے ایم آئی میٹرز انسٹال نہیں ہوتے ۔ لائن سپر نٹنڈنٹس مبینہ طور پر رشوت لیکر فوری طور پر میٹر ز لگا رہے ہیں میپکو انتظامیہ نے حکم جاری کیا تھا کہ ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے اور اپر وول لیٹر جاری ہونے کے بعد اے ایم آئی میٹر زفوری فیلڈ سٹورز سے لیکر پروگرامنگ کے بعد بلاتاخیر انسٹال کئے جائیں۔ لائن سپر نٹنڈنٹس کا کہنا ہے کہ اے ایم آئی میٹرز کیلئے فیلڈ سٹور رشوت دینا پڑتی ہے ۔ اس کے بعد سمز ڈالنے کیلئے ایم اینڈ ٹی میٹر ز پہنچائے جاتے ہیں پروگرامنگ کیلئے الگ سے رشوت دی جاتی ہے اب بھی نیٹ میٹرنگ کے ہزاروں کیسز التوا کا شکار ہیں سائلین نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر معاملات درست کئے جائیں۔