مونڈکا:بارش ، سیوریج بندش سے مین بازار ندی بن گئے

مونڈکا:بارش ، سیوریج بندش سے مین بازار ندی بن گئے

مونڈکا (نامہ نگار) موسلا دھار بارش اور سیوریج بندش نے مونڈکا کے مین بازار اور رانا مارکیٹ کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا۔ ۔۔۔

شہریوں کے مطابق پرانی سبزی منڈی تا مسجد خضری تک تعمیر شدہ سیوریج نالہ تاحال چالو نہیں ہو سکا، جب کہ نئی لگائی گئی ٹف ٹائل ناقص میٹریل کے باعث چند ہفتوں میں ہی اکھڑنا شروع ہو گئی ہے ۔علاقہ مکینوں عارف حسین خلیفہ، شعبان ببر عرف شونی، ملک غلام فرید بھٹہ، ابوبکر، یاسر علی اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سیوریج کی بندش کے باعث پہلے ہی بازار کا علاقہ گندے پانی کی لپیٹ میں تھا، بارش نے صورتحال مزید خراب کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ بازار میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث نہ صرف دکانیں بند ہیں بلکہ شہری گھروں سے باہر نکلنے سے بھی قاصر ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے مظفرگڑھ انتظامیہ پر نااہلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ \"صاف ستھرا پنجاب\" محض ایک نعرہ بن چکا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں اور سیوریج نظام کو فوری طور پر فعال بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں