خانیوال : ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

خانیوال : ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سہیڑ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زاہد حسن، ڈی او انفارمیشن زین علی سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹریفک مینجمنٹ کو ترجیح دے رہی ہے ، عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا مکمل ڈیٹا شیئر کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کو مخصوص مینجمنٹ ایریاز سے کلیئر کرایا جائے ، جبکہ ریڑھی بازاروں میں بھی ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مویشی منڈی (کیٹل منڈی) میں گاڑیوں کی باقاعدہ پارکنگ کے لیے جگہ مختص کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے باہمی تعاون سے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں