نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محنت کش کو قتل کردیا
ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول طارق خان ایک باغ کی رکھوالی کرتا تھا۔۔۔
لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل۔بگھی پل سے پولیس کو ضیا اللہ نے اطلاع دی کہ میرا چچا ظفر حسین گھر کے نزدیک طارق خان کے باغ کی رکھوالی کرتا تھا سے نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے گولی چہرے پر لگی ،قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔