کوٹ ادو :چینی200روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر ) شہر میں چینی کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ پرچون سطح پر چینی 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ تھوک نرخ 170 روپے فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔
مہنگائی کی اس نئی لہر سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔دکانداروں کا مؤقف ہے کہ سپلائرز مہنگی چینی دے رہے ہیں اور ذخیرہ اندوزی نے مسئلہ مزید سنگین کر دیا ہے ۔شہریوں نے حکومت پنجاب اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے فوری نوٹس لینے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔