کپاس پیداواری مرحلہ میں داخل، ایڈوائزری پر عمل کریں: ڈاکٹر عامر
بورے والا (سٹی رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر عامر رسول نے تحصیل بورے والا اور وہاڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کپاس کی فصل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے موجودہ صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ زراعت کی ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومتی ایڈوائزری تمام کسانوں تک پہنچائی جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ڈاکٹر عامر رسول نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ بارش کی صورت میں فوری نکاسی آب کو یقینی بنائیں، جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں اور بوران، زنک و میگنیشیم سلفیٹ جیسے اجزائے صغیرہ کا سپرے محکمانہ ہدایات کے مطابق کریں۔انہوں نے غلہ منڈی وہاڑی میں قائم زرعی سہولت سینٹر کا معائنہ بھی کیا اور کہا کہ یہاں سے کسانوں کو 15 سے 20 فیصد رعایت پر معیاری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، جو حکومت پنجاب کا مثبت اقدام ہے ۔