اربن فلڈ سے بچاؤ کے اقدامات بروقت کیے جائیں:عوید ارشاد

 اربن فلڈ سے بچاؤ کے اقدامات بروقت کیے جائیں:عوید ارشاد

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد یوسف چھینہ کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز، زراعت آفس اور گندم سپورٹ پروگرام کے پے آرڈر کاؤنٹر سمیت نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام ادارے مکمل الرٹ رہیں، نکاسی آب کے لیے نصب مشینری ہمہ وقت فعال رکھی جائے اور اربن فلڈ سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم وقت میں عملی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔زراعت آفس کے دورہ کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت قائم پے آرڈر کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے ، بارش کے دوران شہریوں کو کم سے کم وقت میں سہولیات مہیا کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں