ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے دیہی و مضافاتی علاقوں میں قائم کیے گئے مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی انیشیٹو کے تحت یہ کلینکس دیہی علاقوں میں عوام کو مفت علاج اور ادویات فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے حویلی نصیر خاں اور ڈانوراں کلینکس کا معائنہ کیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سعید اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض حسین بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے مریضوں سے براہِ راست بات چیت کی اور طبی سہولیات سے متعلق فیڈبیک لیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، لیبر روم، ویکسینیشن، فارمیسی اور او پی ڈی سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ صفائی، پینے کے پانی، عملے کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔ مریضوں اور لواحقین نے کلینکس میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ مریضوں کے بیٹھنے کا انتظام اور صفائی کے امور کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں