زکریا یونیورسٹی : معاشی دباؤ کم کرنے کیلئے پارکنگ سٹینڈز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کی آمد ن بڑھانے اور معاشی دباؤ کم کرنے کیلئے کار اور موٹرسائیکل پارکنگ سٹینڈز کوٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بولی دہندہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ایکٹو ا ہونا ضروری ہے۔۔۔
درخواست کیساتھ ایک لاکھ روپے کا ڈرافٹ جمع کرانا ہوگا،پارکنگ اساتذہ،طلبہ اور ملازمین کیلئے فری ہوگی،ٹھیکہ ایک سال کیلئے دیا جائے گا، نیلامی 18اگست ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی حکام نے معاشی دباؤکم کرنے کے لئے کار اور موٹرسائیکل پارکنگ سٹینڈز کو ٹھیکے پر دینے کافیصلہ کرلیا ہے ۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق ایڈمن بلاک پارکنگ سٹینڈ، پولیٹیکل سائنس پارکنگ سٹینڈ،فارمیسی از والو جی پارکنگ سٹینڈ،آئی ایم ایس پارکنگ سٹینڈ،کمپیوٹر سائنس فزکس پارکنگ سٹینڈ اورفیکلٹی آف ایگری کلچر پارکنگ سٹینڈ کو ٹھیکے پر دیا جائے گا ، ٹھیکے کی مدت ایک سال ہوگی، مستحکم پارٹیز کو ٹھیکے دیے جائیں گے ،درخواست کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا ڈرافٹ جمع کرانا ہوگا ،نیلامی میں شمویت کیلئے بولی دہندہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ایکٹو ا ہونا ضروری ہے ،نیلامی میں حصہ لینے کیلئے لفافوں میں بند پیشکش وصول کی جائے گی ، پارکنگ اساتذہ طلبا وطالبات اور ملازمین کیلئے فری ہوگی ،صرف وزٹرز سے پارکنگ کے پیسے طے شدہ ریٹ کے مطابق چارج کیے جائیں گے ، ٹینڈر فارم ایڈیشل رجسٹرار سٹیٹ مینجمنٹ کے آفس سے مبلغ 1000 روپے (ناقابل واپسی)یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرا کر دفتری اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں، نیلامی 18اگست کو ہوگی ،اگر کسی وجہ سے نیلامی نہ ہو سکی تو25اگست کواڑھائی بجے ہوگی۔