بلا تعطل بجلی کی فراہمی ، 100 فیصد ریکوری کا حکم

بلا تعطل بجلی کی فراہمی ، 100 فیصد ریکوری کا حکم

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ بجلی کی بلاتعط فراہمی اور بلنگ کی مد میں100 فیصد ریکوری اور مستقل نادہندگان سے وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے اورتبدیل شدہ میٹرز کو فوری طور پرایم اینڈ ٹی لیبارٹریز بھجوایا جائے۔۔۔

 کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ٹیم ورک اور دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے ،تمام افسر مکمل ذمہ داری اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیں،صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اورشکایات کا فوری ازالہ ہماری ترجیح ہے ،مون سون بارشوں میں سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایاجائے اور فالٹس کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحالی یقینی بنائی جائے ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے ریجن بھر کے آپریشنل سرکلوں کے افسروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حفاظت میں ہم کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے ۔ ملتان ،بہاولپور،ڈی جی خان ،وہاڑی،ساہیوال میں بیشتر ایس ڈی اوز اور اہلکاروں کے سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے باعث نوکریوں سے فارغ کیاگیاہے اور سخت سزائیں دی گئی ہیں ۔ میپکو کروڑوں روپے مالیت کے سیفٹی آلات سب ڈویژنل دفاتر کو فراہم کررہی ہے ۔تمام لائن سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ سیفٹی ٹی اینڈ پی/پی پی ای کا بھرپور استعمال یقینی بنائیں جبکہ لائن سپروائزراور ایس ڈی اوز روزانہ سیفٹی پریڈ ، اسمبلی کا انعقاد کریں ،اگر کسی اہلکار کے پاس سیفٹی آلات ناقابل استعمال ہیں تو فوری طورپر متعلقہ ایس ڈی او /ایکسین کو مطلع کرے اور آلات کی دستیابی /فراہمی تک ہرگز فیلڈ میں کام نہ کرے ۔ معمولی سی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ حادثات کی صورت میں سامنے آتاہے ۔ انہوں نے آپریشن سرکلوں کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹرانسفارمرزکی سطح پر سکیننگ میٹرز نصب کرکے ڈیٹا حاصل کرنے اور زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں رینجرز کے ہمراہ آپریشن کیاجائے ۔ تمام میٹرز اور ٹرانسفارمرز کی درست ٹیگنگ اور کوڈنگ کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیاجائے اورغیر فعال میٹرز کو فوری درست یا تبدیل کرکے سسٹم میں شامل کیاجائے ۔اجلاس میں چیف انجینئر کسٹمرسروسزسید جواد منصوراحمد، چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ محمد اشفاق اعوان، چیف سٹریجیٹک پلانر اصغر گھلو، چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر عبدالرحمن، تمام شعبوں کے سربراہان بھی موجودتھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں