انجمن آڑھتیان غلہ منڈی میلسی میں جاری الیکشن تنازع ختم
میلسی (نامہ نگار )انجمن آڑھتیان غلہ منڈی میلسی میں جاری الیکشن تنازع ختم ،سابق صوبائی وزیر ایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے فریقین میں صلح کرادی اور ۔۔
الیکشن میں حصہ لینے والے دونوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر حیدر خان کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔سابق صوبائی وزیر کی اقامت گاہ فدا ٹاؤن میں آڑھتی رہنماؤں کا اجلاس جس میں جہانزیب خان کھچی نے فریقین میں صلح کرا دی جس کے نتیجے میں نئے شیڈول کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار حافظ ممتاز احمد راں اور ان کے مدمقابل مہر مجید احمد نے بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے صدر حیدر خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ وہ غلہ منڈی کے ہر تاجر کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے اپنے اختلافات کا خاتمہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر حیدر خان کو صدر اور چوہدری عمران اقبال کو جنرل سیکرٹری چن لیا ہے ، ماضی میں بھی غلہ منڈی کی تعمیر و ترقی کے لیے کروڑوں کی گرانٹس منظور کرائیں اور اب بھی جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا،غلہ منڈی کا کارپٹ روڈ اسی سال مکمل کرایا جائے گا اور دیگر ترقیاتی کام بھی نومنتخب کابینہ کی مشاورت سے مکمل کرائے جائیں گے ۔