وہاڑی کیلئے 76کروڑ26لاکھ کی45سکیموں کی منظوری

وہاڑی کیلئے 76کروڑ26لاکھ کی45سکیموں کی منظوری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس ہوا۔۔

 جس میں 76کروڑ26لاکھ روپے کی45سکیموں کی منظوری دی گئی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26کے تحت لوکل گورنمنٹ کی 26کروڑ30لاکھ روپے کی 6سکیمیں منظوری دی گئی کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی 9کروڑ96لاکھ روپے کی 3سکیمیں منظور کیا گیاسیپ 8پروگرام 2024-25 کے تحت ضلع کونسل کی 10کروڑ روپے کی 19سکیموں کی منظور کی گئی۔ سیپ 9 پروگرام 2025-26 کے تحت ضلع کونسل کی30کروڑ روپے کی 17سکیمیں منظوری کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں سولنگ، میٹل روڈز،بریج، پلیوں کی تعمیر اور سیوریج لائنز بنائی جائیں گی ،متعلقہ محکمے سکیموں پر جلد کام شرع کریں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ایل پی جی گیس کی ری فلنگ اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں