دکانوں کے سامنے مٹی کے ڈھیر‘ تاجر پریشانی سے دوچار
گڑھاموڑ (نامہ نگار) ملتان وہاڑی روڈ کی ادھوری تعمیر گڑھاموڑ کے تاجروں اور شہریوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے ۔
نکاسی آب کیلئے دکانوں کے بالکل سامنے آٹھ فٹ چوڑی اور چھ فٹ گہری کھدائی کی جا رہی ہے ، جس سے نکلنے والی مٹی کو دکانوں اور بینکوں کے سامنے پہاڑ کی شکل میں ڈال دیا گیا ہے ۔اس صورتحال نے خریداروں اور دکانداروں دونوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ، جبکہ گرد و غبار سے شہری صحت کے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں۔سول سوسائٹی، تاجروں اور سیاسی شخصیات نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ایکسئین ہائی وے سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر سڑک کی تعمیر مکمل کی جائے اور مٹی ہٹوا کر عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔