ڈپٹی کمشنر کا جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی نے جوڈیشل کمپلیکس مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے تعمیراتی معیار اور رفتار کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ وکلاء اور سائلین کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ اس موقع پر ایکسین بلڈنگز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے محمد آصف کے ایصالِ ثواب کیلئے منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت کی۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات، اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن کیلئے جان قربان کرنیوالے شہدا قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی