پیپلزپارٹی غریب شہریوں کے حقوق کیلئے کوشاں،علی موسیٰ

پیپلزپارٹی غریب شہریوں کے حقوق کیلئے کوشاں،علی موسیٰ

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب شہری کے حقوق کی بات کی اور آج بھی مظلوم و محکوم غریب عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے غریب مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے لئے نجی ہاسپٹلز بھی بھرپور کردار ادا کریں۔

 یہی بڑی نیکی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے مصیبت زدہ بیمار لوگ طبی سہولیات سے محروم نہ رہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رام کلی حنیف ٹائون نزد بہاولپور بائی پاس چوک پر ٹرسٹ لائف کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر قیصر ندیم،ملک ظہور حسین،چودھری محمد رمضان جٹ،حاجی سجاد عرف شادا، ڈاکٹر محمد آصف،علی شان چودھری،چودھری عمیر،چودھری محمد عثمان،ملک ظہور حسین کھوکھر،محمد جبار،ملک راشد،شیخ اورنگزیب، چودھری خالد شبیر بھی موجود تھے ۔سید علی موسیٰ گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل کے لئے ایوانوں کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہوں ،انہوں نے کہا کہ الگ صوبہ کے قیام کے لئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں