ڈپٹی کمشنر سے نوید اصغر ،امجد میرانی کی ملاقات، منصوبوں پر گفتگو
مونڈکا (نامہ نگار )ارکانِ اسمبلی کے مالی سال 2024-2025 کے تمام ترقیاتی منصوبہ جات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی یوتھ رہنما میاں نوید اصغر مکول نے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کی ہدایت پر حلقہ پی پی 271 کے رہنما امجد خان میرانی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں جاری و زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبہ جات اور ان میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میاں نوید اصغر مکول نے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب، ایم این اے افتخار احمد خان کے ترقیاتی وژن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل پارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔