ڈپٹی کمشنر کا کرمداد قریشی کا دورہ ‘ ہسپتال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے کرمداد قریشی کا دورہ کیا اور ہسپتال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے کہا کہ کرمداد قریشی کے مکینوں کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کرمداد قریشی میں شہریوں کے لیے ٹی ایچ کیو لیول کی اپ گریڈیشن ایک عملی قدم ہے ، جس سے مکینوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور اب کرمداد قریشی اور نزدیکی علاقوں کے مکینوں کو علاج کے لیے زیادہ سفر نہیں کرنا پڑیگا۔ انہیں ان کے علاقے میں ہی جدید مشینری اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دن رات بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اس ہسپتال میں مکینوں کو نہ صرف ہمہ جہتی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی بلکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔