تونسہ بیراج پر پانی کی آمد و اخراج میں اضافہ، نگرانی کا عمل سخت
کوٹ ادو (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)تونسہ بیراج پر پانی کی آمد و اخراج میں اضافہ، دریاؤں اور ڈیموں کی تازہ صورت حال جاری کردی گئی۔۔
، بیراجوں کی نگرانی کا عمل سخت کردیا گیا، ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل ہیں،دریاؤں اورڈیموں کی تازہ صورت حال جاری ۔تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 2لاکھ 18ہزار 352کیوسک جبکہ اخراج 2لاکھ 6ہزار 852کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ،محکمہ آبپاشی کے مطابق تربیلا ڈیم کا ریور لیول 1529.95 فٹ ہے ، جہاں پانی کی آمد 2لاکھ 55ہزار کیوسک اور اخراج 2لاکھ 62ہزار 200 کیوسک ہے ۔ منگلا ڈیم میں پانی کا لیول 1188.60فٹ ہے ، آمد 41 ہزار اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے ،دریائے کابل میں پانی کی آمد 33 ہزار 300 کیوسک، کالا باغ پر 4 لاکھ 13 ہزار 241کیوسک آمد اور 4لاکھ 5ہزار 691کیوسک اخراج، چشمہ بیراج پر 4لاکھ 42ہزار 876 کیوسک آمد اور 4لاکھ 21ہزار 375کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے ،مرالہ پر پانی کی آمد 70 ہزار 68اور اخراج 47ہزار 218 کیوسک ، رسول پر آمد17ہزار 166اور اخراج 5 ہزار 341 کیوسک ، تریموں پر 24ہزار 676آمد ہے۔