مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ،توصیف احمد
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )امیر جماعت اسلامی تحصیل کہروڑ پکا نواب عمر حیات ،امیر جماعت اسلامی کہروڑ پکا شہر توصیف احمد ۔۔
،نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع لودھراں نے کہا ہے کہ مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل کہروڑ پکا کے تحت مسجد فہم القران مرکز جماعت اسلامی کے باہر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں ایک عام آدمی کے لیے گھر کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ،عام آدمی اپنے گھر کی روٹی پوری کرے ، ماں باپ کیلئے دوائی لائے یا بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرے ، مہنگائی کا جن دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے ،حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ، یہ سلسلہ نہ تھما تو غریب اسی طرح فاقہ کشی کے ساتھ خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔