چوری کی وارداتیں‘ شہری موٹرسائیکل ودیگر سامان سے محروم
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پولیس گشت موثر نہ ہونے کے باعث چوری کی وارداتیں کنٹرول سے باہر۔۔
،شہری موٹرسائیکل ودیگر سامان سے محروم۔ تھانہ سٹی کی حدودمیں چور مقبول حسین کی موٹر مالیتی 40 ہزارروپے ، یوسف کا موبائل فورن ، محمد ندیم کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تھانہ شیخ فاضل کی حددو میں محمد ارشد کی دو بیٹریاں چوری ہوگئیں۔ے تھانہ ساہوکا کی حدودمیں جیب تراش خرم شہزاد کا موبائل لے گیا۔پولیس وارداتوں پر مصروف تفتیش ہے ۔دریں اثناء میلسی کے نواحی علاقے موضع فدہ ٹان کا زمیندار شفیق احمد حسب معمول گھر سے اپنے زرعی رقبہ واقع چاہ بڈھے والا موضع فدہ فتح پور روڈ پر آیا ، کاشت شدہ فصلوں کی دیکھ بھال کی اور شام کو واپس گھرلوٹ گیا ،اگلے روز رقبہ پر پہنچا تو وہاں سے تین لاکھ بیس ہزار کی16 سولر پلیٹوں سمیت سات لاکھ کا زرعی وآب پاشی کے لیے لگائی گئی سولر ٹربائن کا سامان غائب تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔