یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش سے مہنگائی کی نئی لہر‘ عوام پریشان
کوٹ ادو (نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش سے مہنگائی کی نئی لہر، عوام پریشان۔ حکومت کی۔۔
جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کے آپریشنز 31جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ عام آدمی کیلئے بڑی مصیبت بن جائیگا، کوٹ ادو میں پہلے ہی متعدد اسٹور بند تھے ، اب مکمل بندش سے سستی اشیاء جیسے گھی، آٹا اور چینی ناپید ہو چکی ہیں، چینی 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ، روز مرہ ضروریات کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، سینکڑوں ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں‘ مقامی شہری‘ سماجی حلقے اور ماہرین معاشیات نے حکومت سے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔