ندیم مشتاق پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بوریوالا کے صدر منتخب
بورے والا(سٹی رپورٹر )پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات، ندیم مشتاق رامے صدر منتخب ہو گئے ۔۔
پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کی سالانہ جنرل میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ندیم مشتاق رامے کو پانچویں مرتبہ متفقہ طور پر دو سالہ مدت کیلئے صدر منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ اور مالیاتی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ ممبران نے اپنی قیمتی آراء بھی پیش کیں ۔اس موقع پر سابق صدر عدیل مختار انجم، چودھری سرور‘رانا اسلم،سید اشفاق الحسن،افتخار یوسف ،رانا شاہد گلزار،ملک فریاد حسین ،راجہ اقبال،شیخ خالد عمر،چودھری رمضان،شیخ طارق،چودھری ناصر،منیر احمد بھٹی،چودھری امجد اشرف،میاں ناصر محمود، چودھری زاہد نذیر سمیت تمام ممبران نے ندیم مشتاق رامے کی دلیرانہ اور غیرمتنازع قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ نو منتخب صدر 8 سال سے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کی صدارت کے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سرانجام دے رہے ہیں اور وہ پنجاب پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔