گگو منڈی‘ دو مختلف مقامات پر مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح

 گگو منڈی‘ دو مختلف مقامات پر مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح

گگو منڈی (نامہ نگار) دو مختلف مقامات پر مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح۔ رکن صوبائی اسمبلی و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب چودھری یوسف کسیلیہ نے گزشتہ روز رورل ہیلتھ سنٹر گگو منڈی اور ۔۔

بنیادی مرکز صحت 177-ای بی میں مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا افتتاح کیا۔ یوسف کسیلیہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے ، دیہی اور شہری عوام کو بلا تفریق کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب عوام کو تمام ادویات اسپتال کے اندر سے ہی دستیاب ہوں گی، بازار سے نہیں خریدنا پڑیں گی۔ حکومت پنجاب نے ان کی تجویز پر پی پی 229 کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات منظور کر لیے ہیں اور آٹھ دیہات جن میں چک نمبر 225-ای بی، چک نمبر 227-ای بی، چک نمبر 247-ای بی، چک نمبر 249-ای بی، چک نمبر 185-ای بی، چک نمبر 187-ای بی، چک نمبر 193-ای بی اور چک نمبر 431-ای بی کو ماڈل ویلیج قرار دے کر کروڑوں روپے کی ترقیاتی اسکیمیں منظور کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں گگو سٹی کے لیے پی پی سی کے تحت ایک میگا ترقیاتی منصوبے کی بھی بہت جلد منظوری متوقع ہے ، جس کی تکمیل سے شہر کے واٹر سپلائی، سیوریج، سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس جیسے مفاد عامہ کے بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں