خانیوال،ہیلمٹ پہننا ضروری آگاہی مہم شروع، پمپفلٹس تقسیم

خانیوال،ہیلمٹ پہننا ضروری آگاہی مہم شروع، پمپفلٹس تقسیم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کے احکامات پرخانیوال میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ پہننا ضروری ہے کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز ، شہریوں میں ہیلمٹ اورآگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

 ڈی پی او نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری صرف قانون کا تقاضا نہیں بلکہ ایک باشعور معاشرے کی پہچان ہے ، ہیلمٹ صرف ایک حفاظتی وسیلہ نہیں بلکہ ایک زندگی بخش ذریعہ ہے جو حادثات کی صورت میں قیمتی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں