وہاڑی،ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی رہائشی کالونی کوسیل کردیا

وہاڑی،ضلعی انتظامیہ نے  غیر قانونی رہائشی کالونی کوسیل کردیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی رہائشی کالونی کوسیل کردیا ۔تفصیلات کیمطابق ضلعی انتظامیہ نے شہری محمد شاہد اقبال کی تحریری درخواست پر۔۔۔

 نواحی گاؤں 519/EB میں غیر قانونی رہائشی کالونی کو سیل کردیا ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق کالونی میں بغیر قانونی اجازت نقشہ منظوری یا این او سی کے رہائشی پلاٹس فروخت کیے جا رہے تھے ، سڑکیں ،گلیاں اور سیوریج لائنز بھی بغیر سرکاری منظوری تعمیر کی جا رہی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا تحصیلدار اور متعلقہ محکموں نے نوٹس لیا جس کے بعد تحصیلدار بورے والا نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی ہاؤسنگ کالونی کو سیل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں