زرعی رقبہ کو ناجائز طریقے سے آبپاشی کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

زرعی رقبہ کو ناجائز طریقے سے آبپاشی  کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر)زرعی رقبہ کو ناجائز طریقے سے آبپاشی کرنے اور اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

صدر شجاع آباد پولیس کو ایس ڈی او کینال نے بتایا کہ ملزم غلام عباس اور امیر بخش نے اپنے رقبہ کو غیر قانونی طریقے سے آبپاشی کرنے کیلئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں