نجی ہسپتالوں، لیبارٹریوں کیلئے ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت مقرر
ملتان(لیڈی رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ڈینگی کے شبہ یا ڈینگی میں مبتلا مریضوں کیلئے مختلف ٹیسٹ کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔
جس کے مطابق صوبہ بھر کے تمام نجی ہسپتال اور لیبارٹریز صرف مستند ڈاکٹر کے نسخہ دیکھ کر مریض کا سی بی سی 90روپے میں کریں گے ،ڈینگی کی مزید تشخیص کیلئے این ایس 1,آئی جی جی، آئی جی ایم، الائیزا (ڈینگی کیلئے )زیادہ سے زیادہ 1500 روپے میں کئے جائیں ، جو بھی لیبارٹری الائیزا ڈینگی این ایس 1، آئی جی جی، آئی جی ایم ٹیسٹ کرے وہ انفرادی بیچ نمبر ، الائیزا کیلئے کونسی مشین استعمال ہوئی، اور کٹس کی سرٹیفکیشن رپورٹ میں لازمی درج کرے۔