وہاڑی کیلئے 62 کروڑ 80 لاکھ کی 4 سکیمیں منظور
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت ۔
اجلاس میں ضلع وہاڑی کی 62کروڑ 80 لاکھ روپے کی 4 سکیموں کی منظوری دی گئی۔27 بھٹہ تا کرم پور روڈ 181 ملین روپے سے 6کلومیٹر تعمیر ہوگی پپلی روڈ تا 192 ای بی تک 141 ملین روپے سے 3.80کلومیٹر تعمیر ہوگی ۔ملتان دہلی روڈ تا چک نمبر 253 ای بی طفیل آباد تک 200 ملین روپے سے سڑک تعمیر ہوگی ۔چک نمبر 461 ای بی تا 449 ای بی تک 106 ملین روپے سے سڑک تعمیر ہوگی۔ حکومت پنجاب عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ترقیاتی سفر پر گامزن ہیں سڑکوں کی تعمیر میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔