علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تین نئے بی ایس پروگرام منظور

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تین نئے بی ایس پروگرام منظور

ملتان (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فیکلٹی بورڈ کے حالیہ اجلاس میں تین نئے بیچلر آف سائنس (بی ایس) پروگرامز شروع کرنے کی۔۔

 منظوری دے دی ہے ۔ ان پروگراموں میں بی ایس ای کامرس، بی ایس سائیکالوجی اور بی ایس پولیٹیکل سائنس شامل ہیں۔یہ فیصلہ فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کے تحت طلبہ کو مزید متنوع اور جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کی جس میں مختلف انڈرگریجویٹ، ایم فل، پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے تازہ نصاب کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ’’فہم القرآن‘‘اور ’’سیرت النبیؐ‘‘ کے کورسز پہلے ہی تمام ڈگری پروگراموں میں شامل کیے جا چکے ہیں۔مزید برآں یونیورسٹی آئندہ پاکستانی زبانوں پر کورسز شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ قومی ثقافتی و لسانی ورثے کو فروغ دیا جا سکے ۔فیکلٹی ممبران کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام نئے پروگرام اکیڈمک کونسل کو بھیجنے سے قبل مطلوبہ کریڈٹ آورز اور پالیسی معیارات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں