ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری ایکشن
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی جانب سے شہریوں کی داد رسی کیلئے دفتر میں روزانہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ۔۔
اس اقدام کا مقصد عوامی مسائل کو براہ راست سن کر فوری اور میرٹ پر حل فراہم کرنا ہے ۔ ڈی پی او نے دفتر میں آئے شہریوں کی شکایات پر نہ صرف توجہ دی بلکہ متعلقہ پولیس افسران کو فوری ٹیلی فونک اور تحریری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی، نرمی سے پیش آئیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بدتمیزی، تاخیر یا جانبداری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔ اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو رہا ہے ، اور وہ خود روزانہ شہریوں سے ملاقات کرکے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔