ویزا فراڈ، ملزم شوکت 7روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
ملتان (کورٹ رپورٹر)ویزا فراڈ کیس میں گرفتار ملزم شوکت کو عدالت نے 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔۔۔۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر شہری اسلم سے دبئی ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے وصول کئے ۔ ویزا یا رقم نہ ملنے پر متاثرہ شہری نے ایف آئی اے کو درخواست دی۔